تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر افراد اور خطرات کا سراغ لگایا جاسکے

September 23, 2026 · قومی
تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت تربت کے علاقے جوسک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ قرار دیے جانے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر افراد اور خطرات کا سراغ لگایا جاسکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔