چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 رہی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن کے علاوہ پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکارڈ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 رہی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چمن کے قریب واقع پہاڑی علاقے میں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا تھا۔