بلوچستان میں انسانی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،103 افغان باشندے زیرحراست
حراست میں لیے گئے افراد مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
دانا سر بائی پاس میں کارروائی،103 افغان باشندے زیرحراست (فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)
بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیرحراست افغان شہریوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد مبینہ طور پر انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں حراست میں لیے گئے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کی جانب سے زیرحراست افراد کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔