وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
پاک امریکا تعلقات، علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی، جبکہ باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
فریقین نے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی۔ پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے باہمی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔