پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق احمد سمیت دیگر کارکنان نظر بند
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ایم پی او تھری کے تحت نظر بندی کا حکم جاری کیا
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما خواجہ فاروق احمد کی فائل فوٹو۔
مظفرآباد: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما خواجہ فاروق احمد اور تحریک انصاف کے دیگر کارکنوں کو ایم پی او تھری کے تحت 15 روز کے لیے نظر بند کردیا گیا۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کی کال کے تناظر میں خواجہ فاروق احمد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے گرفتار افراد کو پیش کرنے کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے خواجہ فاروق احمد کے خلاف ایم پی او تھری کے تحت 15 روزہ نظر بندی کا حکم جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے حکم پر خواجہ فاروق احمد کو دیگر کارکنوں سمیت راڑہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ رات خواجہ فاروق احمد کی طبیعت بھی ناسازی کے باعث پولیس انہیں طبی معائنے، ٹیسٹ اور ای سی جی کے لیے کارڈیک ہسپتال لے کر گئی، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔