ایف پی ایس سی کے 24 اور 25 ستمبر کے انٹرویوز ملتوی
ملتوی کیے گئے انٹرویوز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کو نئی شیڈولنگ سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔
ایف پی ایس سی کے 24 اور 25 ستمبر کے انٹرویوز ملتوی
اسلام آباد: سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے 24 اور 25 ستمبر کو ہونے والے مختلف انٹرویوز ملتوی کردیئے ہیں۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور پشاور سینٹرز میں 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول مختلف انٹرویوز امیدواروں کو سفری مشکلات سے بچانے کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔
ملتوی کیے گئے انٹرویوز میں وائس پرنسپل (خاتون) گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز، ایف ڈی ای، سینئر ایلیمنٹری ٹیچر (خاتون) گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز اور وائس پرنسپل (مرد) گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز ایف ڈی ای کی آسامیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔
پبلک نوٹس کے مطابق ملتوی کیے گئے انٹرویوز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کو نئی شیڈولنگ سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔