بارانی زرعی یونیورسٹی میں کل سے کلاسز آن لائن ہوں گی
انتظامیہ نے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو کل دوپہر 12 بجے تک اپنے کمرے خالی کرنے کی ہدایت
September 23, 2026 · قومی
بارانی زرعی یونیورسٹی میں کل سے کلاسز آن لائن ہوں گی
راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کل سے تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تاحکم ثانی تمام کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی، جبکہ بوائز ہاسٹلز بھی خالی کروائے جائیں گے۔
انتظامیہ نے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو کل دوپہر 12 بجے تک اپنے کمرے خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طلبہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔