علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر
فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث اب یکم اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
عدالتی کارروائی کے مطابق فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث اب یکم اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اور اسے آج سنایا جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
عدالت کی جانب سے فیصلے کی نئی تاریخ مقرر کیے جانے کے بعد مقدمے کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔