پی ٹی آئی مارچ کا اعلان،فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیئے گئے
مارچ کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی مارچ کا اعلان،فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیئے گئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد اور گردونواح میں انتظامی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے اطراف موجود تمام ہوٹلز بند کرا دیئے گئے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو بھی آج شام تک کاروبار بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے علاقے میں مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمدورفت کے اہم راستوں پر کنٹینرز رکھنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مختلف مقامات پر اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
حکومتی وزرا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔