ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پروٹوکول کی خلاف ورزی اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
دونوں ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت اگلے روز تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔