لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر کمسن لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

گھر میں کام کرتی تھی۔ ملزم نے اسے زیادہ تنخواہ والی ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور بہانے سے اسے ایک دوسرے گھر میں لے گیا

September 25, 2026 · جرم وسزا
لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر کمسن لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر کمسن لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور: لیاقت آباد کے علاقے میں نوکری کا لالچ دے کر 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی بہار کالونی میں ایک گھر میں کام کرتی تھی۔ ملزم نے اسے زیادہ تنخواہ والی ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور بہانے سے اسے ایک دوسرے گھر میں لے گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو نشہ آور دوا پلائی، جس کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بعد ازاں ویڈیو کے ذریعے بچی کو بلیک میل کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔