وزیراعظم کا محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط،مذاکرات کی دعوت

شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈرکو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں پر بات چیت کی دعوت دی

September 25, 2026 · قومی

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر انہیں مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خط میں مذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اور الیکشن کمیشن تعیناتیوں سے متعلق بھی خط لکھا۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ حکومت ماضی کی ملاقاتوں کی کمٹمنٹ سے پیچھے ہٹتی نظر آرہی ہے۔ خط موصول ہوا ہے، رانا ثنا اللہ اور دیگر سے توقع رکھتے ہیں کہ اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔