ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا

مسلسل کمی کا خاتمہ، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں تیزی کا اثر۔

September 25, 2026 · قومی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں عالمی سطح پر سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے بڑھ کر 6 ہزار 963 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 108 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں کے باعث سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔