ڈیرہ بگٹی میں حملہ ناکام،13دہشت گرد ہلاک
فائرنگ کے تبادلے میں بگٹی امن فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو مزید طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں حملہ ناکام،13دہشت گرد ہلاک( فائل فوٹو)
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کی رہائش گاہ پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
قبائلی ذرائع کے مطابق نارتھ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں گزشتہ شب مسلح افراد اور بگٹی امن فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو رات بھر جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم امن فورس کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا۔ کارروائی کے دوران 13 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں بگٹی امن فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو مزید طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔
قبائلی ذرائع کے مطابق امن فورس کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ آوروں کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اور واقعے کی دیگر تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔