منشیات کیس میں انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر فرد جرم عائد

دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد انمول عرف پنکی اور ملزم سمیر نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا

September 26, 2026 · قومی
منشیات کیس میں انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر فرد جرم عائد

منشیات کیس میں انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر فرد جرم عائد

کراچی: سیشن عدالت جنوبی میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھی سمیر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
عدالت میں دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد انمول عرف پنکی اور ملزم سمیر نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کردیے اور انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
کیس میں اب گواہان کے بیانات اور دیگر قانونی کارروائی کے ذریعے مقدمے کی سماعت آگے بڑھائی جائے گی۔