شادی شدہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کافی ہوگا

ایسی خواتین جن کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ موجود نہیں، وہ مقررہ مدت کے دوران شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

September 27, 2026 · قومی
شادی شدہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کافی ہوگا

شادی شدہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کافی ہوگا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال سے زائد عمر کی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کے لیے شناختی کارڈ کے اجرا سے متعلق خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کے مطابق ایسی خواتین جن کے پاس برتھ سرٹیفکیٹ موجود نہیں، وہ مقررہ مدت کے دوران شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

شادی شدہ خواتین کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ پیش کرکے شناختی کارڈ بنوا سکیں گی، تاہم درخواست گزار کے شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔

نادرا کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کے لیے والدین، بہن یا بھائی میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے والدین یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی سہولت 21 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گی، جس کے دوران اہل خواتین شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گی۔