سرائے عالمگیر میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر، شہری جاں بحق
دثے کے نتیجے میں شہری کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فائل فوٹو
سرائے عالمگیر: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا شہری جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہری جی ٹی روڈ کراس کررہا تھا کہ تیز رفتاری سے آنے والی موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں شہری کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق شہری کی شناخت کھوہار کے رہائشی 50 سالہ ملک سلیم تیال کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں حادثے کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں۔