اقوام متحدہ امن مشن کے اکاؤنٹ سے پاکستانی فوجیوں اور وزیراعظم کی تصاویر ٹوئیٹ،بھارتی جل گئے
وزیراعظم کے بیان کو اقوام متحدہ امن مشن کے سرکاری اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ پاکستانی امن فوجیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں
اقوام متحدہ امن مشن کے اکاؤنٹ سے پاکستانی فوجیوں اور وزیراعظم کی تصاویر ٹوئیٹ،بھارتی جل گئے
اقوام متحدہ امن مشن کے اکاؤنٹ سے پاکستانی فوجیوں اور وزیراعظم کی تصاویر ٹوئیٹ- بھارتی جل گئے
اقوام متحدہ امن مشن کے سرکاری اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی امن فوجیوں کی تصاویر شیئر کردی گئیں، سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین بھی تبصروں میں متحرک ہوگئے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن اجتماعی سلامتی کا مضبوط ترین اظہار ہیں۔
وزیراعظم کے بیان کو اقوام متحدہ امن مشن کے سرکاری اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ پاکستانی امن فوجیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔ تصاویر میں پاکستانی مرد و خواتین اہلکار مختلف امن مشنز میں خدمات انجام دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
“@UN peacekeeping remains one of the strongest expressions of collective security.” – Muhammad Shehbaz Sharif, Prime Minister of #Pakistan 🇵🇰, at the #UNGA81.
📸 @MONUSCO @unmissmedia @UN_CAR #PAKBATT @GovtofPakistan @PakistanUN_NY pic.twitter.com/m5YBkaZXAn
— UN Peacekeeping (@UNPeacekeeping) September 28, 2026
پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں پاکستانی امن فوجی امن کے قیام، سیکیورٹی اور دیگر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سرکاری اکاؤنٹ سے پاکستانی وزیراعظم اور امن فوجیوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ پر تبصرے کیے گئے۔