کم عمر عسوہ مرجان نے پاکستان کا نام روشن کردیا
روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عسوہ مرجان سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر حوصلہ افزائی کی۔
کم عمر عسوہ مرجان نے پاکستان کا نام روشن کردیا
پاکستان کی کم عمر ترین تیرانداز عسوہ مرجان نے ماسکو میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
بھکر سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ عسوہ مرجان نے بین الاقوامی گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں انڈونیشیا اور قازقستان کی ماہر تیراندازوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عسوہ مرجان سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر حوصلہ افزائی کی۔
پاکستانی سفیر نے عسوہ مرجان کی کم عمری میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا ہے۔
عسوہ مرجان اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔