اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کی منصوبہ بندی پکڑوا دی

دونوں نوجوان ایک دوسرے سے واقف نہیں تھے اور الگ الگ اپنے منصوبے تیار کررہے تھے۔

September 29, 2026 · قومی
اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کی منصوبہ بندی پکڑوا دی

اے آئی چیٹ بوٹ نے قتل کی منصوبہ بندی پکڑوا دی

مصنوعی ذہانت کے ایک چیٹ بوٹ سے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق مدد لینے والے دو نوجوانوں کے بارے میں معلومات امریکی حکام تک پہنچنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان ایک دوسرے سے واقف نہیں تھے اور الگ الگ اپنے منصوبے تیار کررہے تھے۔ دونوں کو جرائم پر مبنی غیر ملکی ڈرامے دیکھنے کا شوق تھا۔

دی نیوز میں شائع ہونے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان کا تعلق بہاولپور جبکہ دوسرے کا کراچی سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنے والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ سے سوالات کیے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نے ایک مشہور جرائم پر مبنی ڈرامے کے کردار سے متاثر ہوکر اپنے والد کو زہر دینے کے حوالے سے چیٹ بوٹ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ چیٹ بوٹ کمپنی کو گفتگو میں قتل کی مبینہ منصوبہ بندی اور کیمیائی مواد سے متعلق سوالات نظر آنے پر امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اطلاع دی گئی۔

بعدازاں یہ معلومات پاکستانی حکام تک بھی پہنچائی گئیں، جس کے بعد متعلقہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں انہوں نے اپنے بیٹے کو معاف کردیا۔ دوسرے نوجوان کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ وہ جرائم پر مبنی ڈرامے دیکھنے کا شوقین تھا اور مبینہ طور پر الگ سے قتل کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔