ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا خودکش حملہ آور ہلاک

دھماکے کی شدت سے سرکاری پٹوارخانے کے قریب واقع دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دونوں مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

September 30, 2026 · قومی
ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا خودکش حملہ آور ہلاک

ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا خودکش حملہ آور ہلاک

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کرنے والا فتنۃ الخوارج سے وابستہ خودکش حملہ آور بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور پٹوارخانے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

دھماکے کی شدت سے سرکاری پٹوارخانے کے قریب واقع دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دونوں مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ آور پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا۔ حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت اور حملے کے ممکنہ محرکات سمیت واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔