سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ 24 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

September 30, 2026 · قومی
سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2026 کے اسکریننگ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق سی سی ای 2026 کا اسکریننگ ٹیسٹ 24 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحان کے انعقاد سے متعلق انتظامی اور دیگر تیاریاں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔

سندھ پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیسٹ سے متعلق ضروری معلومات اور جاری کردہ ہدایات کا بغور جائزہ لیں تاکہ مقررہ تاریخ کو بروقت امتحانی مرکز پہنچ کر ٹیسٹ میں شرکت