کراچی میں نالے کی صفائی،خاکروب جاں بحق

واقعہ شارع نورجہاں کے علاقے میں ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا

September 30, 2026 · قومی
کراچی میں نالے کی صفائی،خاکروب جاں بحق

کراچی میں نالے کی صفائی،خاکروب جاں بحق

کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 28 سالہ خاکروب جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ شارع نورجہاں کے علاقے میں ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں خاکروب نالے کی صفائی میں مصروف تھا کہ اچانک دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا۔

امدادی ٹیم نے خاکروب کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ بلو ولد شمعون کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفی نصرت بھٹو کالونی کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔