انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

یکم اکتوبر سے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کی الگ درجہ بندی ختم کردی جائے گی

September 30, 2026 · قومی
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی مقررہ مدت آج ختم ہورہی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر تک اپنے گوشوارے جمع کرانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کی الگ درجہ بندی ختم کردی جائے گی۔ تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے پر جرمانوں کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افراد کے لیے جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردیا گیا ہے، جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے یہ رقم 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ متعلقہ دستاویزات اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے یا غلط تفصیلات فراہم کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ واجب الادا ٹیکس کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر قانونی ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔