آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع ہونگے

مظفرآباد سے چودھری منظور احمد، میرپور سے چودھری سعید اور باغ سے مشتاق احمد منہاس مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

September 30, 2026 · قومی
آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع ہونگے

آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع ہونگے

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی چار نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کل جمع کرائے جائیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں گے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار میں سے تین نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے چودھری منظور احمد، میرپور سے چودھری سعید اور باغ سے مشتاق احمد منہاس مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

‎دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے کونسل کی نشست کیلئے چودھری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

‎آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر 2026 کو ہوں گے جبکہ انتخابی عمل کے تحت امیدوار کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔