راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیمپ میں پاک فوج سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مقامی افراد کا مفت طبی معائنہ کیا۔ مجموعی طور پر 555 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
کیمپ میں پاک فوج سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مقامی افراد کا مفت طبی معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 555 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
کیمپ کے دوران مریضوں کو طبی معائنے اور علاج کے ساتھ ضروری طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی، جبکہ انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔
مقامی شہریوں نے مشکل حالات میں طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ حکام کے مطابق کیمپ کا مقصد علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔