سردار ایاز صادق اوربیرسٹر گوہر کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوگی۔

September 30, 2026 · قومی
سردار ایاز صادق اوربیرسٹر گوہر کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع

سردار ایاز صادق اوربیرسٹر گوہر کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اور مزید گرفتاریوں کے حوالے سے پارٹی اراکین کے تحفظات سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی رابطوں اور سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بھی رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد ملاقات کا وقت طے کیا گیا۔