میر رضا کیس، کرپٹو ٹریڈنگ کا نیا پہلو سامنے آگیا

جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے متعلق سوالنامے کمیشن میں جمع کرادیے ہیں

September 30, 2026 · قومی
میر رضا کیس، کرپٹو ٹریڈنگ کا نیا پہلو سامنے آگیا

میر رضا کیس، کرپٹو ٹریڈنگ کا نیا پہلو سامنے آگیا

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کو مزید سوالات اور درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ بعض شہریوں نے قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی سے متعلق سوالنامے کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔

کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک 10 شہری براہ راست کمیشن سے رابطہ کرچکے ہیں اور انہوں نے کیس سے متعلق اپنے تحفظات اور معلومات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض شہریوں نے کرپٹو ٹریڈنگ سے وابستہ افراد کے مبینہ طور پر مختصر مدت کے لیے اغوا کیے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کمیشن سے اس پہلو کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کی درخواست کی۔

شہریوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میر رضا کے قتل کے پس پردہ ممکنہ طور پر کرپٹو ٹریڈنگ سے متعلق کوئی معاملہ ہوسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔