مری میں وین حادثے میں 80 فیصد جھلسنے والی طالبہ عائشہ دم توڑ گئی

حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ عائشہ کی نماز جنازہ آج عصر کے بعد ان کے آبائی گاؤں بڑا ہوتر میں ادا کی جائے گی۔

September 30, 2026 · قومی
مری میں وین حادثے میں 80 فیصد جھلسنے والی طالبہ عائشہ دم توڑ گئی

مری میں وین حادثے میں 80 فیصد جھلسنے والی طالبہ عائشہ دم توڑ گئی

مری میں گزشتہ روز پیش آنے والے وین حادثے میں شدید جھلسنے والی طالبہ عائشہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق عائشہ حادثے میں 80 فیصد جھلس گئی تھی، جس کے بعد اسے گزشتہ روز تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔