سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 172 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

September 30, 2026 · قومی
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمائی مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 172 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلہ پیمائی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔