26 نومبر احتجاج کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ پھر جاری

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

September 30, 2026 · قومی
26 نومبر احتجاج کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ پھر جاری

26 نومبر احتجاج کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ پھر جاری

اسلام آباد:26 نومبر احتجاج کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمے کا چالان جلد پیش کیا جائے۔

عدالت نے سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔