پنجاب میں عیسائیوں کے لیے بین المذاہب شادیوں پر پابندی
جوڑے کا عیسائی ہونالازمی قرار۔ قائمہ کمیٹی میں بل کی منظوری
September 30, 2026 · امت خاص
فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے عیسائی برادری میں شادیوں کے بل کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت مسیحی مرد اور عورت اس وقت میاں بیوی بن سکیں گے جب یہ یقینی ہو کہ وہ عیسائی ہیں۔اور نکاح صرف متعین کردہ اہلیت کے حامل پادری ہی کرا سکیں گے۔
اس بل کو قانون بنانے کیلئے اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ قانون کے تحت صرف مسیحی عورت اور مرد کی شادی ہی ممکن ہوسکے گی اور اس کی نادرا میں رجسٹریشن لازم ہوگی ۔اب مسیحی عورت اور مرد کا دوسرے مذاہب میں نکاح ممکن نہیں ہوسکے گا اور انہیں دوسرے مذہب میں شادی سے پہلے اپنا مذہب تبدیل کرنا ہوگا۔