اسلام آباد میں بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکلیں کچل دیں،2 افراد جاں بحق

حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا

October 1, 2026 · قومی
اسلام آباد میں بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکلیں کچل دیں،2 افراد جاںبحق

اسلام آباد میں بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکلیں کچل دیں،2 افراد جاںبحق

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر ہائی روف گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاںبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا جہاں ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک نے سامنے جانے والی ہائی روف گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

واقعے کے بعد سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اسلام آباد پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔