بریک فیل ہونے سے شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن متاثر ہوا اور اسے فوری طور پر دوبارہ ریلوے ٹریک پر نہیں لایا جاسکا

October 1, 2026 · قومی
بریک فیل ہونے سے شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

بریک فیل ہونے سے شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

رائیونڈ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن حادثے کا شکار ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث انجن پٹڑی سے اتر کر مٹی کے بند میں دھنس گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن متاثر ہوا اور اسے فوری طور پر دوبارہ ریلوے ٹریک پر نہیں لایا جاسکا۔ تاہم حادثے میں مسافروں کے حوالے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ریلوے حکام نے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، جہاں حادثے کی وجوہات اور انجن کو ٹریک پر لانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور حادثے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔