مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مذاکرات ہیں، وفاقی وزیر صحت
سیاسی معاملات کو حل کرنے کے لیے فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے
مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں، مذاکرات ہیں، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان مزید لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا اور سیاسی مسائل کا حل احتجاجی مارچ کے بجائے مذاکرات اور بات چیت میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے لانگ مارچ کسی واضح مقصد کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکے اور نہ ہی ان کے ذریعے کوئی فیصلہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو حل کرنے کے لیے فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، لانگ مارچ مسائل کا مستقل حل نہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خود بخود کم نہیں ہوں گی۔
مصطفیٰ کمال نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق مئی میں ہونے والی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ اب یہ مختلف اور زیادہ خطرناک انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ روزانہ پاکستانی جوان شہید ہو رہے ہیں اور بھارت براہِ راست جنگ کے بجائے پراکسی جنگ کر رہا ہے۔