بیرسٹر گوہر نے حافظ نعیم الرحمن کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کردیا

جمہوری نظام کے استحکام کے خواہاں ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔بیرسٹر گوہر

October 1, 2026 · قومی
بیرسٹر گوہر نے حافظ نعیم الرحمن کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کردیا

بیرسٹر گوہر نے حافظ نعیم الرحمن کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے استحکام کے خواہاں ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے اور سیاسی معاملات کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔