منشیات کیس:عدالت نے انمول پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے
ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر جیل حکام پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
منشیات کیس:عدالت نے انمول پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے
کراچی کی سیشن عدالت جنوبی نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے اسے 14 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر جیل حکام پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔
عدالت نے ملزمہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ وومن سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔