آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے،

October 1, 2026 · قومی
آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جن میں چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے، جبکہ وزراء سردار میر اکبر، کرنل (ر) وقار احمد نور، اظہر صادق اور ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بھی شرکت کی۔

نورین عارف نے بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نشستوں پر انتخابات کے باعث آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور 12 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔