کراچی چیمبر کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
تقریب میں کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی
کراچی چیمبر کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نومنتخب صدر طلعت محمود، سینئر نائب صدر اسلم پکھالی سمیت دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تقریب میں کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ کراچی میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری ماحول میں بہتری اور کاروباری برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔