میر رضا علی قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع منظور
کمیشن کو مزید مہلت تحقیقات مکمل کرنے اور حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
میر رضا علی قتل کیس، جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع منظور
کراچی: سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے اور اپنی سفارشات مرتب کرنے کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کمیشن اب تک مختلف پہلوؤں سے تحقیقات آگے بڑھا چکا ہے اور اس دوران متعدد گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کمیشن کو مزید مہلت تحقیقات مکمل کرنے اور حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری کیا گیا تھا، جبکہ کمیشن نے 27 اگست سے باقاعدہ کام شروع کیا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کمیشن کو ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔