اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات پر تیار۔اہم اجلاس میں رضامندی ظاہر

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں لانگ مارچ پر بھی تفصیلی گفتگو

October 1, 2026 · قومی

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کے اہم اجلاس کا منظر

 اپوزیشن اتحاد نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کے جوابی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر اہم گفتگو ہوئی، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی۔