سہیل افریدی نے لانگ مارچ کے لیے عوام سے مالی تعاون مانگ لیا

سیاسی کمیٹی کی منظوری، فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز کل ہوگا۔

October 1, 2026 · قومی
سہیل افریدی نے لانگ مارچ کے لیے عوام سے مالی تعاون مانگ لیا

سہیل افریدی نے لانگ مارچ کے لیے عوام سے مالی تعاون مانگ لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل افریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے مالی تعاون کی اپیل کردی۔اپنے پیغام میں سہیل افریدی نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ کی سپورٹ کے بغیر جیتنا ناممکن ہے، اوورسیز پاکستانی بھی قانونی طریقے سے فنڈنگ کریں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بڑے مقصد اور لانگ مارچ کے اخراجات کے لیے بھرپور مالی تعاون کریں۔ رہنما پی ٹی آئی شاہد خٹک کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان اور بنوں کے قافلے لکی مروت میں جمع ہوں گے جبکہ کرک، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور کُرم کے قافلوں کا شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ لانگ مارچ ایک سیاسی، جمہوری اور اٹل فیصلہ ہے جو پُرامن طریقے سے اپنے انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی ایمرجنسی یا گورنر راج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تاہم اگر صوبائی حکومت کے خلاف کوئی بھی وفاقی اقدام اٹھایا گیا تو اس کا بھرپور عوامی طاقت سے جواب دیا جائے گا اور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ وفاقی اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ایک خصوصی قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔