لیاقت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 42 سالہ شخص قتل
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔
لیاقت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 42 سالہ شخص قتل
لیاقت پور کے علاقے فیروزہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 42 سالہ شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پکالاڑاں کی حدود میں پیش آیا، جہاں شاہد حسین نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی وجوہات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔