سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرحراست ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی اہلکار دونوں ملزمان کو مبینہ طور پر ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ کاہنہ کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

October 2, 2026 · قومی
سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرحراست ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرحراست ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کے ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران زیرحراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت رانا جمشید اور اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار دونوں ملزمان کو مبینہ طور پر ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ کاہنہ کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد جب صورتحال معمول پر آئی تو دونوں زیرحراست ملزمان زخمی حالت میں ملے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں ملزمان 2 درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔