آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات، 4 کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کی نقول آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ، محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں
آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات، 4 کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے چار ارکان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر سے موصول ہونے والے انتخابی نتائج کی بنیاد پر چوہدری لطیف اکبر، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری منظور احمد کو آزاد جموں و کشمیر کونسل کا رکن منتخب قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کا تعلق مظفرآباد، مشتاق احمد منہاس کا ضلع باغ، چوہدری محمد سعید کا ضلع میرپور جبکہ چوہدری منظور احمد کا تعلق بھی ضلع مظفرآباد سے ہے۔
الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر کونسل الیکشن ایکٹ 1976 کی دفعہ 18 کے تحت چاروں نومنتخب ارکان کے نام باضابطہ طور پر شائع کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کی نقول آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ، محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔
یوں چاروں ارکان کی کامیابی کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔