مذاکرات جاری رہیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے مطالبات واضح ہیں اور مذاکرات کے ذریعے ان پر بات کی جاسکتی ہے۔

October 2, 2026 · قومی
مذاکرات جاری رہیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا،بیرسٹر گوہر

مذاکرات جاری رہیں گے، لانگ مارچ بھی ہوگا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات اور پارٹی کا 4 اکتوبر کو متوقع لانگ مارچ بیک وقت جاری رہ سکتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق لانگ مارچ اپنی جگہ جاری رہے گا جبکہ اس دوران حکومت کے ساتھ سیاسی بات چیت بھی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات واضح ہیں اور مذاکرات کے ذریعے ان پر بات کی جاسکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ دونوں جانب کے مذاکراتی وفود نے 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ملاقات کی، جہاں سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی

پی ٹی آئی نے اس سے قبل اپنا اسلام آباد لانگ مارچ 27 ستمبر سے مؤخر کرکے 4 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی قیادت نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی قبول کی، جس کے بعد دونوں فریق مذاکراتی عمل میں شریک ہوئے۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات میں سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا جارہا ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکراتی عمل میں اپنے مطالبات پیش کیے جارہے ہیں۔