پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ
اقراء یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل میں کھانے کے مسائل اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ
پشاور( اُمت نیوز) حیات آباد میں واقع نجی یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق اقراء یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل میں کھانے کے مسائل اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران نجی سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد طلباء میں شدید تشویش پائی گئی، جبکہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پشاور اقرا یونیورسٹی کے طلبا کا فیسوں، ہاسٹل میں بجلی کے مسائل پر احتجاج
اپنے احتجاج کے حق کو استعمال کرنےکے نتیجے میں خیبرپختونوا یونیورسٹی کے گارڈز کا ردعمل pic.twitter.com/15VVw7CKYD— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) October 2, 2026
پولیس کے مطابق صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا ہے اور فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈز نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ احتجاج کرنے والے طلباء بعد ازاں منتشر ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔