میر رضا قتل کیس، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کو سوالنامے ارسال
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جوابات تحریری صورت میں تیار کرکے سیل شدہ لفافوں میں کمیشن کو جمع کرائیں۔
میر رضا قتل کیس، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کو سوالنامے ارسال
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب طلب کرلیا
کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کرتے ہوئے ان سے الگ الگ جوابات طلب کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور عامر فاروقی کو علیحدہ سوالنامے بھیجے گئے ہیں، جن میں کیس سے متعلق مختلف امور پر ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے متعلقہ پولیس افسران کو سوالنامے ارسال کیے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جوابات تحریری صورت میں تیار کرکے سیل شدہ لفافوں میں کمیشن کو جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران اپنے جوابات تجمل لودھی ایڈووکیٹ کے ذریعے کمیشن تک پہنچائیں گے، جس کے بعد کمیشن ان جوابات کا جائزہ لے گا۔
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کمیشن کی جانب سے پولیس حکام سے تحریری وضاحت طلب کرنے کو تفتیشی عمل کا اہم مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔