صوبائی وزیر نے اٹلی سے جوتا ساز منگوایا، صحافی کے دعوے پر عظمیٰ بخاری کا جواب
مستند خبرہے تو نام لیں، شکر ہے میری ایسی خواہش نہیں، عمران شفقت کو جواب
صوبائی وزیر نے اٹلی سے جوتا ساز منگوایا، صحافی کے دعوے پر عظمیٰ بخاری کا جواب
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے سینئر صحافی عمران شفقت کے اس دعوے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں نام لیے بغیر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک صوبائی وزیر نے اٹلی سے جوتا ساز (cobbler) منگوا کر اپنے خاندان کے افراد کے لیے کسٹمائزڈ جوتے بنوائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اور دعوے کے مطابق، عمران شفقت نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک صوبائی وزیر نے اٹلی سے جوتا ساز کو پاکستان بلایا جس نے وزیر کی فیملی کے پاؤں کے ناپ لیے اور ان کے جوتوں پر 8 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔ صحافی نے سوال اٹھایا تھا کہ اس صوبائی وزیر اطلاعات کا تعلق کس صوبے سے ہے۔
ان دعوؤں کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران شفقت صاحب اگر آپ کے پاس مستند خبر ہے تو آپ کو برملا نام لینا چاہیے تھا، نہ کہ سب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شکر ہے ان کی ایسی کوئی خواہشات نہیں ہیں۔
عمران شفقت صاحب آپ کے پاس مستند خبر اگر ہے تو آپکو برملا نام لینا چاہئیے تھا،نا کے سب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے
شکر ہے میری ایسی کوئی خواہشات نہیں ہیں pic.twitter.com/iuuHyavoJU— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 2, 2026