خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو طویل آپریشن کے بعد بازیاب
اغوا کے وقت افسر کے ہمراہ ڈرائیور اور ذاتی محافظ بھی موجود تھے
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو طویل آپریشن کے بعد بازیاب
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے بھی ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو 20 ستمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے 3 دیگر افراد کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا، جن میں ان کا ڈرائیور اور ذاتی محافظ بھی شامل تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور اور ذاتی محافظ کو اغوا کے 3 روز بعد رہا کر دیا گیا تھا، جبکہ اب طویل بازیابی آپریشن کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔